اہم شخصیات کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے
پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، بلوچستان میں بھی شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ اہم شخصیات کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لے اور جہاں کہیں بھی کسی شخصیت کی سیکیورٹی میں کمی یا کوئی خلا ہے تو اسے پر کیا جائے۔ فوٹو: فائل
محکمہ داخلہ پنجاب کے ایک مراسلہ میںیہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' نے پاکستان کی اہم ترین شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ یہ مراسلہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کولکھا گیا ہے۔ اہم ترین شخصیات میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کا نام بھی شامل ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ''را'' کالعدم تنظیموں کو دونوں شخصیات پر حملے کے لیے استعمال کرسکتی ہے۔وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ''را''کی جانب سے وزیراعظم پر حملہ کی منصوبہ بندی سازش ہے لیکن ہم اپنے وزیراعظم کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ یہ مراسلہ تشویشناک ہے۔
پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، بلوچستان میں بھی شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان کئی بار اس امر کی جانب اشارہ کر چکا ہے کہ بھارتی ایجنسی را پاکستان میں گڑ بڑ کرا رہی ہے۔ ایسی صورت میں ''را ''پاکستان کی کسی بھی اہم شخصیت کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر سکتی ہے۔ پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھی متحرک رہنا چاہیے۔دوسری جانب حکومت کو چاہیے کہ وہ اہم شخصیات کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لے اور جہاں کہیں بھی کسی شخصیت کی سیکیورٹی میں کمی یا کوئی خلا ہے تو اسے پر کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔