نواز شریف پرحملہ ہوا تو دنیا میں امن مشکل ہوجائے گا خورشید شاہ
میں نہیں سمجھتاکہ بھارت ایسی حرکت کریگا، ایل او سی پرکشیدگی راہداری کی وجہ سے ہے، قائد خزب اختلاف
زرداری علیل ہیں، شاید جلد پاکستان نہ آسکیں، اعتراز نے انھیںعہدہ چھوڑنے کامشورہ نہیں دیا، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل
لاہور:
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا ہے کہ نواز شریف کو کسی ملک سے کوئی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، کوئی ملک اس حد تک جاسکتا ہے تو یہ خطے کے لیے انتہائی خطرناک ہوگا، اگر ان پر حملہ ہوا تو دنیا میں امن قائم کرنا مشکل ہو جائے گا اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ بھارت ایسی حرکت کریے گا۔
گھوٹکی میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، کچھ بڑی قوتیں سمجھ رہی ہیں کہ پاکستان معاشی طور پر خود کفیل ہوگیا تو ہمارے ہاتھوں سے نکل جائے گا، ایل او سی پر بھارت کی جانب سے کشیدگی کی وجہ پاک چائنہ کوریڈور ہے، نواز شریف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بیٹھے ہوئے سیاستدانوں سے ان معاملات پر بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمارے مشوروں کو سننا گوارہ نہیں کرتے، امریکا جانے سے قبل انہیں سیاستدانوں سے بات چیت کرنا چاہئے تھی، امریکا میں جو باتیں ہوں گی مستقبل میں ان کا بڑا اثر ہوگا، امریکا میں مذاکرات کا جو بھی نتیجہ نکلے گا اس کے ذمے دار نواز شریف ہوں گے، سانحہ کار ساز کے شہدا کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہاہے کہ عمران خان کوسیاسی شعورنہیں وہ غیرسنجیدہ ہیں، نبیل گبول اور ذوالفقار مرزا پارٹیاں بنالیں، عوام انھیں مسترد کردیں گے، اعترازاحسن نے آصف زرداری کو عہدہ چھوڑنے کامشورہ نہیں دیا۔ انھوں نے کہاکہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے، شاید کچھ عرصے تک پاکستان نہ آسکیں، انھوں نے کہا کہ قائم علی شاہ بہتر وزیراعلیٰ ہیں، ان کا کوئی نعم البدل نہیں، اگر قائم علی شاہ کی جگہ دوسراوزیراعلیٰ آیا تو تکرار ہوگی۔