مویشی منڈی شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار سمیت4 افراد گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالا پولیس ہیڈ کانسٹیبل کورنگی مدد گار 15میں تعینات ہے

پولیس کے مطابق گرفتار پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان مویشی منڈی میں آنے اور جانیوالے گاہکوں سے لوٹ مار میں ملوث ہیں. فوٹو: فائل

لاہور:
سچل پولیس نے مویشی منڈی میں گاہکو ں سے لوٹ مار کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے مویشی منڈی کے قریب واقع گورنمنٹ ٹیچر سوسائٹی اسکیم نمبر33 سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل قمر الدین اور عبدالجبار ، موج علی اور سہراب خان کو گرفتار کر کے3 ٹی ٹی پستول، خنجر اور گولیاں برآمد کر لی ہیں ، سچل پولیس کے مطابق گرفتار پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان مویشی منڈی میں آنے اور جانیوالے گاہکوں سے لوٹ مار میں ملوث ہیں اور کاروائی گاہکوں کی شکایت پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالا پولیس ہیڈ کانسٹیبل کورنگی مدد گار 15میں تعینات ہے جبکہ چاروں کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے، مویشی منڈی جانیوالے شہریوں کا کہنا ہے مویشی منڈی سے ملحقہ سڑکوں میں پولیس اہلکار سادہ لباس میں کھڑے ہیں اور شہریوں کو چیکنگ کے نام سے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔
Load Next Story