اردو سے واقف معین علی ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی ’’مخبری‘‘ کرتے رہے
آس پاس موجود فیلڈرز کی باتیں میں اچھی طرح سمجھ رہا تھا، معین علی
آس پاس موجود فیلڈرز کی باتیں میں اچھی طرح سمجھ رہا تھا، معین علی : فوٹو : فائل
KARACHI:
ابوظبی ٹیسٹ کے دوران انگلش آل راؤنڈر معین علی پاکستانی ٹیم کی ''مخبری'' کرتے رہے، اردو زبان سے واقفیت کی وجہ سے پاکستانی پلان ان سے پوشیدہ نہیں رہا۔
انھوں نے کہا کہ میں چونکہ اردو زبان سے اچھی طرح واقف ہوں اس لیے بیٹنگ کے دوران میں دوسرے اینڈ پر موجود الیسٹرکک کو ان کے بارے میں پاکستانی پلان سے آگاہ کرتا رہا۔
انھوں نے کہا کہ آس پاس موجود فیلڈرز کی باتیں میں اچھی طرح سمجھ رہا تھا، ہمارا مقصد ایک ایسی ٹیم کو زیر کرنا ہے جو یہاں پر اکثر فاتح رہی، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرے سامنے پاکستان یا بھارتی سائیڈ ہے، میری ذمہ داری اپنا کام بخوبی انجام دینا ہے،یہ اور بات کہ میرے آس پاس موجود لڑکے جو کہہ رہے تھے وہ مجھے سب سمجھ آرہا تھا۔