رضاربانی دنیاکے سب سے بڑے پارلیمانی فورم کی اسمبلی کے صدرمنتخب

رضاربانی کو آئی پی یوایگزیکٹو کمیٹی میں 2سال تک کلیدی کردار ادا کرنے پراسمبلی سیشن کا صدر منتخب کیاگیا ہے،پریس ریلیز

رضاربانی کو آئی پی یوایگزیکٹو کمیٹی میں 2سال تک کلیدی کردار ادا کرنے پراسمبلی سیشن کا صدر منتخب کیاگیا ہے،پریس ریلیز:فوٹو:فائل

FAISALABAD:
چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے بین الپارلیمانی یونین(IPU)کے جنرل اسمبلی سیشن کی صدارت کی جس میں ہنگامی نوعیت کے امورپرغور کیا گیا۔


آئی پی یوپارلیمینٹرین کے کردار،پارلیمنٹیرینزاوربین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کوتحفظ فراہم کرنے اورجنگوں کے باعث ہونے والے مہاجرین کوکسی فوری امداد اور سماجی ومعاشی صورتحال پربین الاقوامی انسانی حقوق اوربین الاقوامی کنوینشن کے تحت عملدرآمد کرنے جیسے امورپرغور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے جاری کردہ ایک پریس ریلیزکے مطابق رضاربانی کو آئی پی یوایگزیکٹو کمیٹی میں 2سال تک کلیدی کردار ادا کرنے پراسمبلی سیشن کا صدر منتخب کیاگیا ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کے دنیا میں سب سے بڑے پارلیمانی فورم کی اسیمبلی کا صدر کسی پاکستانی کومنتخب کیاگیاہے ۔ انٹر پارلیمانی یونین میں 166اراکین پارلیمینٹ ہیں جس کاجینوا میں 133واں جنرل اسیمبلی سیشن جاری ہے۔
Load Next Story