ڈکیتی کے ملزم کو 7 برس قید اور جرمانے کی سزا

ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی کرنے کے الزام میں ملزم محمد اعجاز کو جرم ثابت ہونے پر7برس قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی چوہدری وسیم اقبال نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی کرنے کے الزام میں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر یونس بلوچ کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم محمد اعجاز کو جرم ثابت ہونے پر7برس قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، استغاثہ کے مطابق 29ستمبر2008کو مدعی نصراﷲ نے مقامی بینک سے دو لاکھ روپے نکلوائے تھے،ملزم نے اپنے مفرور ساتھی امجد کے ساتھ روکا اور رقم لوٹ لی تھی، ملزمان نے ڈرائیور کے مزاحمت پر فائرنگ کردی تھی جس سے محمد داد زخمی ہوگیا تھا۔
Load Next Story