تاجر کی ہلاکت کے خلاف جوڑیابازار بند

جوڑیا بازار میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں تاجر کی ہلاکت کے خلاف جوڑیا بازار سمیت ملحقہ بازار پیر کو بند رہے

دکاندارکے قتل کیخلاف اولڈ سٹی ایریا کی دکانیں احتجاجا ًبند ہیں ،پولیس اہلکار الرٹ کھڑا ہے ،تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے۔ فوٹو : محمد عظیم / ایکسپریس

تاجر کی ہلاکت کے خلاف پیر کو جوڑیا بازار سمیت ملحقہ بازار بند رہے، تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں تحفظ فراہم کیا جائے۔


تفصیلات کے مطابق جوڑیا بازار میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ میں تاجر کی ہلاکت کے خلاف جوڑیا بازار سمیت ملحقہ بازار پیر کو بند رہے، تاجروں کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں ٹارگٹ کلنگ اور تاجروں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور گذشتہ روز بھی ایک تاجر کو ہدف بناکر قتل کیا گیا، شہر کا اہم ترین تجارتی مرکز بند ہونے کے باعث شہر کو خوردنی اور روز مرہ استعمال کی اشیا کی سپلائی بند ہوگئی۔
Load Next Story