لانڈھی ڈمپر نے5 گاڑیوں کو روند ڈالا2 افراد ہلاک
پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے
سائٹ میں مسافر کوچ فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی ، ڈرائیور سمیت6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے. فوٹو: فائل
لانڈھی میں ڈمپر ڈرائیور نے 5گاڑیوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں2افراد ہلاک اور ٹریفک پولیس اہلکاروں اور بچی سمیت5افراد زخمی ہوگئے۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈمپر کو روکنے کی کوشش کی تھی تاہم ڈرائیور نے ڈمپر کو روکنے کے بجائے اسپیڈ تیز کردی تھی، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ادھر ڈرگ روڈمیں ٹرین کی زد میں آکر45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق لانڈھی دائود چورنگی کے قریب تیر رفتار ڈمپر نے مسافر بس،کار،2 ٹیکسیوں اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں2 ٹریفک پولیس اہلکار اور معصوم بچی سمیت 5افراد زخمی ہو گئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے، قائد آباد پولیس کے مطابق دائود چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کو کورنگی صنعتی ایریا ٹریفک پولیس چوکی کے اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو ڈمپر کے ڈرائیور نے ڈمپر کی اسپیڈ مزید بڑھا دی اور مسافر مزدا، کار،2 ٹیکسیوں اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے،کورنگی صنعتی ایریا ٹریفک چوکی کے2ٹریفک اہلکار اے ایس آئی عارف حیدر ، ہیڈ کانسٹیبل ظفر اور موٹر سائیکل پر سوار الطاف ولد اقبال ، اہلیہ کلثوم زوجہ الطاف اور ان کی معصوم بچی شاہانہ دختر الطاف زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹیکسی میں سوار جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت تاج کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ، پولیس نے بتایا کہ ڈمپر نمبرTKB-453کو تحویل میں لے لیاجبکہ ڈمپر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے، سائٹ کے علاقے گل بائی سائٹ بی تھانے کے قریب مسافر کوچ الٹ جانے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اسٹار لائن کوچ نمبرPE-4362موٹر سائیکل سوار شخص کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
جس کے نتیجے میں مسافر کوچ کے ڈرائیور سمیت6سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا، ریسیکو زرائع کے مطا بق زخمی ہونیوالے6افراد اصغر، امیتاز، یوسف، حنیف، آصف اور یامین کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے، ڈرگ روڈ ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضابطے کی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت45سالہ عامر ولد مشتاق علی کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول ناتھاخان گوٹھ شاہ فیصل کالونی کا رہائشی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی عامر پٹڑی عبور کرتے ہوئے لاہور سے کراچی آنیوالی ٹرین شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے، اتوار کو رات گئے بھینس کالونی موڑ کے قریب موٹر سائیکل اور مسافر مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 27سالہ شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ سکھن پولیس پورا دن گزر جانے کے باوجود حادثے میں گرفتار ہونیوالے مسافر مزاد کے ڈرائیور ، جاں بحق اور زخمی ہونے والے اشخاص سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتی رہی۔