سلیکشن کمیٹی کا مینجمنٹ کی درخواست پر سرِخم تسلیم
وکٹ کیپرمحمد رضوان ویزا ملتے ہی اظہر علی کے ہمراہ دبئی روانہ ہو جائیں گے
وکٹ کیپرمحمد رضوان ویزا ملتے ہی اظہر علی کے ہمراہ دبئی روانہ ہو جائیں گے فوٹو: اے ایف پی/فائل
قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے مینجمنٹ کی درخواست پر سرخم تسلیم کر لیا،محمد رضوان کو متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین ویزہ ملتے ہی دبئی روانہ ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی قسمت جاگ اٹھی ، پی سی بی نے انھیں دبئی بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ سرفراز احمد کو ممکنہ فٹنس مسائل سے بچانے کیلیے ٹیم مینجمنٹ نے متبادل وکٹ کیپر بھجوانے کی درخواست کی تھی، اس کا موقف تھا کہ اگر کسی وجہ سے سرفراز احمد ان فٹ ہو گئے تو اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جیسا ابوظبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے وقت ہوا تھا، ابتدائی میچ میں پاکستانی ٹیم کو دوسرا اسپنر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً پیسر عمران خان کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا تھا۔
ذرائع کے مطابق متبادل وکٹ کیپر کیلیے محمد رضوان اور عدنان اکمل کے درمیان ٹائی تھی تاہم قرعہ رضوان کے نام نکلا۔ ابوظبی ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی دبئی ٹیسٹ میں بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے، قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہاکہ ٹیم مینجمنٹ نے سلیکشن کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ بطوروکٹ کیپر سرفراز احمد بیک اپ محمد رضوان کو بھیجے، ان سمیت اظہرعلی کے ویزے کا انتظار ہے جیسے ہی ایسا ہوادونوں دبئی پہنچ جائیں گے۔