جنوبی افریقہ کیخلاف آج چوتھا ون ڈے بھارت کو سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے

پروٹیز فقط ایک اور کامیابی سے ٹرافی اپنے نام کرلیں گے، انھیں اس وقت 2-1 کی برتری حاصل ہے

پروٹیز فقط ایک اور کامیابی سے ٹرافی اپنے نام کرلیں گے، انھیں اس وقت 2-1 کی برتری حاصل ہے۔فوٹو:اے ایف پی

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے جمعرات کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔


میزبان سائیڈ کو سیریز بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں، پروٹیز فقط ایک اور کامیابی سے ٹرافی اپنے نام کرلیں گے، انھیں اس وقت 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

بھارتی ٹیم کیلیے سب سے زیادہ پریشانی کا باعث بیٹنگ لائن ہے جو اب تک مہمان اٹیک کے سامنے ڈٹ کر کھڑی نہیں ہوپائی، دوسری جانب جنوبی افریقہ مورن مورکل کو میدان میں اتارنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آخری لمحات میں کرے گا، وہ گذشتہ میچ میں ٹانگ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔
Load Next Story