نادہندگان کیخلاف حیسکو کا کریک ڈاؤن ہزاروں کنکشن منقطع
قاسم آباد، لطیف آباد ،حیدرآباد سٹی کے 25 سے زائد رہائشی پلازے، 2کالونیاں اور 2سو گوٹھ اندھیرے میںڈوب گئے .
فرائض میں غفلت برتنے پر لائن مینوں سمیت14 حیسکو اہلکار معطل، نادہندگان کیخلاف کارروائی جاری رہے گی، حکام. فوٹو: فائل
حیسکو آپریشن سرکل ون کا نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ۔ قاسم آباد، لطیف آباد اورحیدرآباد سٹی کے 25 سے زائد رہائشی پلازوں، 2کالونیوں، 200 گوٹھ اور360 گھریلو اور نجی صارفین کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کردی گئی۔
حیسکو کی ٹیموں نے نادہند صارفین سے 3کروڑ 85 لاکھ 19 ہزار روپے کی ریکوری کی ہے اور 6958 کے کنکشن منقطع کیے جا چکے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر آپریشن سرکل ون ظہور احمد شیخ کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر بشیر احمد بلوچ نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او شہید امید علی سب ڈویژن ارشد شیخ اور ایس ڈی او علامہ اقبال سب ڈویژن شمشاد علی قائمخانی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
جب کہ ایکس ای این آپریشن ڈویژن لطیف آباد محمد اکبر دُرانی نے10 لائن اسٹاف اور میٹر ریڈرز کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا۔ علاوہ ازیں ایکسیئن آپریشن ڈویژن ٹنڈو محمد خان سید نبی شاہ نے ڈیوٹی میں غفلت اور صارفین سے فراڈ کرنے پر 2 لائین مینوں امداد علی میمن اور اختر علی میمن اور اسسٹنٹ لائن مین نور محمد کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔