شوہرنے شادی کے 2 دن بعد ہی دلہن کو طلاق دیدی

دلہے کا دعویٰ ہے کہ لڑکی کی آنکھیں نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔

دلہے کا دعویٰ ہے کہ لڑکی کی آنکھیں نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں ایک شخص نے شادی کے صرف 2 دن بعد ہی اپنی بیوی کو منحوس قراردیتے ہوئے طلاق دیدی اور دعویٰ کیاہے کہ اس کی آنکھیں نقصان کی موجب ہیں۔


سعودی اخبار کے مطابق نیانویلا جوڑا ہنی مون کے لیے جدہ میں موجود اپنے کمرے میں گئے ہی تھے کہ پردہ نیچے گرگیا اس کے بعد جب انھوں نے باہر آکر ایک ریسٹورنٹ میں ڈنرکا آرڈر دیاتو لڑکی نے وہاں موجود ویٹرکو دیکھا اور کہا کہ وہ کیسے چلتا ہے جس پر وہ ویٹر زمین پرگرگیا اس کے بعد جب وہ اپنے اپارٹمنٹ میں واپس لوٹے تو لڑکی شیشے کی طرف گئی اور ایک پرفیوم کی بوتل پکڑکر شوہر سے کہا کہ یہ بہت خوبصورت ہے اورجیسے ہی وہ یہ بات بولی تو بوتل نیچے گری اورٹوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی۔

عرب اخبار 'صدا' کے مطابق یہی واقعہ جوڑے کے درمیان تعلقات کا آخری تنکا ثابت ہوا اور دولہے نے اْس کی آنکھوں کو نقصان دہ قراردیتے ہوئے فوری طورپر طلاق دینے کا فیصلہ کیا اور اگلے ہی دن اپنی دلہن کو ساتھ لیا اور اپنے سسرال پہنچ گیاجہاں لڑکی کے والدین کو بتایاکہ اس نے طلاق دیدی ہے۔
Load Next Story