مصباح الحق کا شاطرانہ اسٹروک انگلش فیلڈرز اور کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے
دھوکا کھانے والے انگلش فیلڈرز گیند کی جانب تو بھاگنے کے بجائے ایک دوسرے کا منہ دیکھ کر کھسیانی ہنسی ہنسنے لگے
دھوکا کھانے والے انگلش فیلڈرز گیند کی جانب تو بھاگنے کے بجائے ایک دوسرے کا منہ دیکھ کر کھسیانی ہنسی ہنسنے لگے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
ISLAMABAD:
مصباح الحق کی شاطرانہ بیٹنگ نے انگلش فیلڈرز کو حیران کردیا، دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انھوں نے ایک ایسا اسٹروک کھیلا کہ سب ہکا بکا رہ گئے۔
بولر گیند کیلیے آئے تو کپتان نے سوئپ شاٹ کھیلنے کا سوچا، سلپ میں کھڑے فیلڈرز وکٹ کیپر کے قریب سے لیگ کی جانب آئے تو انھوں نے اچانک اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کٹ شاٹ کھیل دی، گیند باؤنڈری کی جانب رواں دواں ہوگئی، دھوکا کھانے والے فیلڈرز گیند کی جانب تو بھاگنے کے بجائے ایک دوسرے کا منہ دیکھ کر کھسیانی ہنسی ہنسنے لگے، کپتان الیسٹر کک اور جیمز اینڈرسن بھی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔
مصباح الحق کی ''شرارت'' تھی یا شاطرانہ چابکدستی کسی کے پاس اس کا جواب نہیں تھا، کمنٹیٹرز بھی حیرت میں ڈوبے ان کی حاضر دماغی کو سراہتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق جیسے جیسے ریٹائرمنٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوتا جا رہا ہے۔