مخدوم امین فہیم کو رات گئے دبئی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی پہنچادیا گیا

ایئرپورٹ پر ان کے اہلخانہ کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے

ایئرپورٹ پر ان کے اہلخانہ کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم امین فہیم جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں کو رات گئے ایئرایمبولینس کے ذریعے دبئی سے کراچی لایا گیا۔


ایئرپورٹ پر ان کے اہلخانہ کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، امین فہیم کے علاج کے4 مراحل مکمل ہوچکے ہیں جبکہ مزیددومراحل ابھی باقی ہیں۔ ڈاکٹروں نے امین فہیم کومزید علاج اور توانائی بحال کرنے کیلیے آرام کا مشورہ دیا تھا، آرام کی غرض سے امین فہیم دبئی میں مقیم تھے تاہم امین فہیم کی خواہش پرانھیں پاکستان منتقل کیا گیا، امین فہیم کے ترجمان اسلم پیرزادہ نے بتایا امین نے اس خواہش کااظہارکیا ہے کہ وہ پاکستان میں چنددن اپنوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، اس کے بعدانھوں نے مزید علاج کیلیے امریکا جانا ہے۔
Load Next Story