گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان اہمیت نہیں دے رہا ایران
اپنے علاقے میں 2ہزارکلومیٹرپائپ لائن بچھادی، پاکستان نے صرف سروے کیاہے، ایرانی حکام
ایران سے تجاویز مانگی تھیں جونہیں ملیںمنصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرلینگے، ڈاکٹرعاصم . فوٹو: فائل
ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان منصوبے کو اہمیت نہیں دے رہا۔
جبکہ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ایک ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ ایران نے اپنے علاقے میں 2ہزار کلو میٹرتک گیس پائپ لائن بچھادی ہے جبکہ پاکستان نے اپنے علاقے میں ابھی تک صرف سروے کیاہے،ایرانی حکام کاکہنا تھا کہ بھارت، عرب امارات اور چین گیس خریدنے کے لیے تیارہیں مگرایران چاہتا ہے کہ پاکستان کوتوانائی بحران سے نکالے۔
ایرانی حکام نے بتایا کہ ایران نے کیری لوگر بل کی طرح اس منصوبے میں کوئی شرائط نہیں رکھی ہیں۔ ٹی وی کے مطابق مشیرپٹرولیم نے اپنے ردعمل میں کہا کہ منصوبے پر ایران سے تجاویز مانگی تھیں جو موصول نہیں ہوئیں۔گیس پائپ لائن ابھی پاکستانی سرحد سے اسی کلومیٹردورہے، مقررہ وقت تک اسے باآسانی مکمل کر لیں گے۔