چند ریاست مخالف عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں راجا پرویز
گمراہ لوگ اسلام کادیاگیاامن کا پیغام سمجھیں،رحمن ملک سے گفتگو،عیدپرفول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
پاک،امریکا تعلقات معمول پر آرہے ہیں،الیکشن میںکامیابی حاصل کرینگے،شیری رحمن،کائرہ اور سلیم حیدرکی بھی ملاقاتیں۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چند گمراہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کا دیا گیا امن پیغام سمجھیں ، تمام مکاتب فکر مل کر دنیا کو امن پسندی کا پیغام دیں ۔
وزیراعظم نے یہ بات وزیر داخلہ رحمن ملک سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کے دوران کہی ، ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی عید کی چھٹیوں کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے سیکیورٹی ادارے چوکنا رہیں اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں ۔ ایک ٹی وی کے مطابق پرویز اشرف نے کہا کہ اسلام اتفاق و یگانگت کا درس دیتا ہے، چند ریاست مخالف عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم پرویز اشرف سے امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے بھی ملاقات کی ، ترجمان وزیراعظم کے مطابق ملاقات میں پاک، امریکا تعلقات اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک، امریکا تعلقات برابری کی سطح پرمعمول پر آرہے ہیں ۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھی عوام کی بھرپور حمایت سے فتح حاصل کریگی۔ وزیراعظم سے وزیر مملکت برائے دفاع سردار سلیم حیدر خان نے بھی ملاقات کی ، انھوں نے وزیراعظم کو اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کی دعوت دی، جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔