سندھ میں ریلوے کی246ایکڑاراضی پربااثرقابضین کاانکشاف
140ایکڑپرمگسی،106پرچانڈیوخاندان قابض ہے،ڈی ایس پی سکھر،قائمہ کمیٹی کوبریفنگ
گودام توڑ کر اسکریپ بیچنے اور 27کلومیٹر ٹریک اکھاڑنے والوں کیخلاف عدم کارروائی پر اظہار برہمی فوٹو : فائل
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی نے صوبہ سندھ کے علاقے قنبراورشہدادکوٹ میں ریلوے گودام کوتوڑ کراس کا اسکریپ بیچنے اور شہداد کوٹ میں ریلوے کے27کلومیٹرکے ریلوے ٹریک کواکھاڑ نے والے ملزمان کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا ہے اورہدایت کی ہے کہ ان ملزمان کیخلاف فوری ایکشن لیاجائے۔
کمیٹی کا اجلاس کنوینر رمیش لال کی زیرصدارت ہوا،آن لا ئن کے مطابق کنوینئر کمیٹی نے کہاکہ ریلوے حکام کمیٹی کو اہمیت نہیں دیتے،ڈی ایس سکھرنے کمیٹی کوبتایاکہ ریلوے کی 140ایکڑسے زائد زمین پرصوبائی وزیرسندھ نادر مگسی نے قبضہ کیاہواہے جبکہ106ایکڑزمین پر چانڈیوخاندان قابض ہے،ان سے قبضہ واگزارکراناہمارے بس میںنہیں ہے،کمیٹی نے ڈی ایس سکھر کو ہدایت کی کہ اسکریپ بیچنے والوںاور ٹریک اکھاڑنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،ادھر سینٹ سیکرٹریٹ کے متعلقہ اداروںنے بلوچستان کے معاملے پرسینٹ کی خصوصی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مکمل لاعلمی کااظہارکر دیاہے،ادھرڈپٹی چیئرپرسن یاسمین رحمن کی زیرصدارت پی اے سی کااجلاس آج ہو گا ۔