گورنر سندھ ’آباد انٹرنیشنل ایکسپو2016‘ کے پیٹرن انچیف بن گئے

گورنر سندھ اور آباد کے درمیان رابطے کے لیے احمد چنائے کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ اور آباد کے درمیان رابطے کے لیے احمد چنائے کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی استدعا پر''آباد انٹرنیشنل ایکسپو 2016''کے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔

گورنرہاؤس میں آباد کے وفد سے گفتگوکے دوران گورنر عشرت العباد نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر کی زیرقیادت وفدمیں وائس چیئرمین رضوان آڈھیا، چیئرمین سدرن ریجن آصف سم سم، جنید اشرف تالو،انور گاگائی، حسین بخشی،عبد المجید آڈھیا، ذکریا کریم و دیگر شامل تھے۔


گورنر سندھ نے کہاکہ ہاؤسنگ اسکیموں اور ہائی رائز بلڈنگز کیلیے گیس کنکشنز پر پابندی سے بلڈرز کو درپیش مشکلات کا احساس ہے، صوبہ سندھ ہاؤسنگ اسکیمز کوگیس فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے، وزیراعظم سے گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرانے کیلیے سفارشات پیش کروں گا۔ بجلی اور پانی کنکشنز کے مسائل حل کرنے کیلیے انھوں نے گورنر ہاؤس میں یوٹیلٹی مسائل پرہونے والے اجلاسوں میں آباد کے ایک ممبر کو نمائندگی دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر محمد حنیف گوہر نے بلڈرزو ڈیولپرز کی مشکلات سے گورنرکو آگاہ کیا اورکہا کہ 2011 میں گیس کنکشنز پر 2 برس کیلیے لگی پابندی اب تک نہیں ہٹائی گئی، اس سے بلڈرز 200 ارب سے تیار 25 ہزار رہائشی یونٹس کا قبضہ الاٹیز کو دینے سے قاصر ہیں۔

چیئرمین آباد نے بلڈرز کی زمینوں پر قبضے پر تحفظات کا اظہار کیااور ایس بی ایس سی اور کے الیکٹرک میں آباد ممبران کے مسائل حل کرنے کی استدعا کی۔ دریں اثنا گورنر سندھ اور آباد کے درمیان رابطے کے لیے احمد چنائے کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
Load Next Story