برطانیہ میں 3مسلمانوں کیخلاف تباہی پھیلانے کا مقدمہ شروع

ملزمان برمنگھم میں بم بنانے کی کوشش کررہے تھے، منصوبے میں خاتون سمیت 11 گرفتار ہوئے.

برطانیہ میں 3مسلمانوں پر بم دھماکے کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

PRESTON, ENGLAND:
برطانیہ میں 3مسلمانوں پر بم دھماکے کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


لندن کی کراؤن کورٹ میں سرکاری وکیل نے دعویٰ کیا کہ ملزمان عرفان نصیر، عرفان خالد اور عاشق علی نے 7جولائی 2005ء میں ہونے والے بم دھماکوں سے بھی زیادہ تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ملزمان پبلک مقامات پر بم نصب کرکے اور خود کش دھماکوں سے عام لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ملزمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ تینوں کو تعلق وسطی برطانیہ کے شہر برمنگھم سے ہے جہاں ان پر الزام ہے کہ وہ ایک فلیٹ میں بم بنانے کی کوشش کررہے تھے۔ نصیر اور خالد پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے دہشت گردی کی تربیت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ سرکاری وکیل کے مطابق اس منصوبے کے الزام میں پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوں سمیت 11افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
Load Next Story