کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی حمایت
دیگر کھیلوں کی طرح جلد ختم ہونے والا ٹی20 فارمیٹ بہترین رہے گا، ٹنڈولکر اور وارن
تمام ٹیمیں مناسب توازن قائم رکھیں تاکہ ایونٹ کے بڑے میچز میں تازہ دم ہوں، ٹنڈولکر۔ فوٹو: فائل
سابق کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور شین وارن نے کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ تفریح سے بھرپور اور دیگرکھیلوں کی طرح کم وقت میں ختم ہو نے والا ہے، 3 گھنٹے بعد لوگ میچ دیکھ کر اپنے کاموں پر واپس جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا کے سابق نامور اسٹارز سچن ٹنڈولکر اور شین وارن نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیے جانے پر زور دیا ہے، انھوں نے کہا کہ شرفاکے کھیل کا دنیا بھر میں ایک مقام ہے، اس کے دیکھنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں اس لیے اسے میگا ایونٹ کا حصہ ہونا چاہیے۔
یادرہے کہ کرکٹ کا کھیل 1900 سے کوششوں کے باوجود اب تک اولمپک مقابلوں کا حصہ نہیں بن سکا، اس بار اسے ملٹی اسپورٹس ایونٹس میں شامل کرنے کے لیے آئی سی سی اگلے ماہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے ملاقات کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں شین وارن نے کہاکہ مجھے کرکٹ کو اولمپک کھیلوں کا حصہ دیکھ کر بہت خوشی ہوگی، یہ فیصلہ دنیا بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلیے بھی مدد گار ثابت ہوگا، ٹی20 اولمپکس میں شمولیت کے لیے سب سے بہترین فارمیٹ ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی سمجھتی ہے کہ اولمپک میں شمولیت سے کرکٹ کے موجودہ مقابلوں ورلڈ کپ اور ورلڈ 20 کپ کی اہمیت میں کمی آجائی گی۔ رواں سال جولائی میں ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے کہا تھا کہ ٹی 20 میچز کو 2024 کے موسم گرما کے اولمپک مقابلوں میں شامل کیا جائے۔
اکتوبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد آئی سی سی نے اعلان کیاکہ چیف ایگزیکیٹو ڈیوڈ رچرڈسن اور ڈائریکٹر جائلز کلارک نومبر میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے مذاکرات کریں گے۔بھارتی اسٹار بیسٹمین ٹنڈولکر سمجھتے ہیں کہ اولمپک کھیلوں میں کرکٹ شامل کرنے کے لیے ٹی 20 بہترین فارمیٹ ہے،یاد رہے کہ انگلش بورڈ کی جانب سے بھی کرکٹ کی اولمپک کھیلوں میں شمولیت کی حمایت کے بعد حالیہ ہفتوں میں اس موضوع نے زور پکڑ لیا ہے۔