پاکستانی ٹیم نے اسٹوکس کا نام ہی ’اینگری مین‘ رکھ دیا
جاؤآئی سی سی سے شکایت کرو، وہاب کا دوبارہ گیند کو کک مار کرروٹ کو چیلنج
جاؤآئی سی سی سے شکایت کرو، وہاب کا دوبارہ گیند کو کک مار کرروٹ کو چیلنج ۔ فوٹو : فائل
پاکستان ٹیم نے غصیلے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا نام ہی 'اینگری مین' رکھ دیا ہے۔
دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جب وہ کریز پر آئے تو قریب موجود فیلڈرز نے انھیں اینگری مین کہہ کر چھیڑنا شروع کردیا، مگر ٹیم کی نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے انھوں نے تحمل سے کام لیتے ہوئے 66 بالز کا سامنا کرتے ہوئے صرف 13 رنز بنائے۔
وہ کریز پر 81 منٹ تک رہے مگر جب عمران خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو پھر غصے میں آگئے اور اسٹینڈ کی جانب کئی مرتبہ بیٹ لہرایا۔ وہاب ریاض نے بھی خود پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگانے پر انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کو سبق سکھانے کے لیے گیند کو دوبارہ پیر سے کک ماری اور انھیں کہا کہ اب بھی جاکر میری شکایت لگا دو۔