سی آئی ڈی اورپولیس کے چھاپے46 ملزمان گرفتار
بلدیہ ٹائون سے28،ایسٹ سے14ملزمان اسلحے ومنشیات سمیت گرفتارہوئے
سرجانی سے2 خطرناک ملزمان پکڑے گئے، لانڈھی 4 میں پوسٹ ماسٹرلٹ گیا. فوٹو : فائل
پولیس نے شہرکے مختلف علاقوںمیں کارروائی کے دوران44ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اوردیگر سامان برآمدکرلیا۔
بلدیہ ٹائون پولیس نے مختلف علاقوںمیںجرائم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈائون میں28 ملزمان کواسلحے، گولیوں،منشیات،موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدرقم سمیت گرفتارکیاجبکہ ایسٹ رینج پولیس نے23مختلف کارروائیوںکے دوران14ملزمان کو گرفتار کرکے4ٹی ٹی پستول اورمنشیات برآمد کی،ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات کے مطابق گرفتار ملزمان میں8مفرور ملزمان بھی شامل ہیں،گلبہارپولیس نے لوٹ مارکرنے کے الزام میں2 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکرکے شہریوںسے چھینی ہوئی رقم، موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمدکرلیا ۔ادھرسی آئی ڈی سول لائن پولیس نے قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی اغوا برائے تاوان، بینک ڈکیتیوں سمیت 100سے زائد سنگین وارداتوںمیںملوث گروہ کے سر غنہ اوراس کے ساتھی کوسر جانی ٹائون میں کاروائی کرتے ہوئے گرفتارکرکے دستی بم اوربھاری اسلحہ برآمدکرلیا۔
ملزم عاشق عرف کاشی کے سرکی قیمت10لاکھ روپے مقررتھی۔کاشی اوراس کے ساتھی محمدعامرکے قبضے سے3دستی بم ، کلاشنکوف،3 ٹی ٹی پستول اورگولیاں برآمد کرلی گئی ہیں،ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری پرپنجاب حکومت نے 10لاکھ روپے انعامی رقم مقررتھی علاوہ ازیں لانڈھی تھانے کے قریب ڈاکخانے میں2 مسلح ملزمان نے 45سالہ پوسٹ ماسٹر اسلم خان سے اسلحے کے روز پر2 لاکھ روپے سے زائدرقم لوٹ لی اورفرارہوگئے جس کی اطلاع پولیس مدد گار15کوکردی گئی تاہم ایس ایچ اوتھانہ لانڈھی ندیم بیگ کاکہناہے کہ پوسٹ ماسٹر نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکخانے میں ڈکیتی کی واردات 2بجے کے قریب ہوئی جبکہ پوسٹ ماسٹر نے سوا4 بجے کے قریب مدد گار 15کو ڈکیتی کی اطلاع دی ،پوسٹ ماسٹر کاچندقدم پرتھانے نہ آنااورتاخیرسے مددگار 15کواطلاع کرناواقعے کومشکوک بنارہاہے تاہم پولیس جلداصل حقائق تک پہنچ جائیگی۔