شام فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی 84 ہلاک

جنگ بندی کے امکانات بہت کم ہیں، عرب لیگ، سرکاری بمباری سے 22شہری مارے گئے.

مرنے والوں میں 9فوجی بھی شامل ہیں، سرحد پر ایک اردنی اہلکار بھی مارا گیا. فوٹو: رائٹرز

شام میں سرکاری فوج نے شمالی علاقے اور صوبہ دمشق میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔


جبکہ حلب اور دارالحکومت دمشق میں باغیوں اور فوج میں شدید لڑائی جاری ہے، گزشتہ روز بھی ملک میں پرتشدد واقعات میں مزید84 افراد مارے گئے، حلب کے ضلع صلاح الدین میں بھی گھمسان کی جنگ ہورہی ہے، صوبہ ادلیب کے اہم قصبے مرات النعمان میں بھی شدید لڑائی ہورہی ہے، صوبہ ادلیب کے اہم فوجی اڈے وادی دیف پر بھی باغیوں نے گزشتہ روز حملہ کیا جس میں 9 فوجی مارے گئے، گزشتہ روز بھی ملک میں پرتشدد واقعات میں84 افراد مارے گئے جن میں 22 شہری شامل ہیں، شام میں اتوار کے روز بھی 173 افراد مارے گئے تھے۔

ادھر اردن کی سرحد پر جنگجوئوں کے شامی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک اردنی فوجی مارا گیا، دوسری طرف عرب لیگ نے کہا ہے کہ شام میں عید الضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران سرکاری فوج اور باغیوں میں جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کا امکانات بہت کم ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ اگرشام میں جنگ بندی پر عملدرآمد ہوجاتا ہے تو اقوام متحدہ شام میں امن فورس تعینات کرنے پر غور کرے گی۔
Load Next Story