افغانستان میں مشترکہ آپریشن اور بمباری8شہری37طالبان ہلاک 5امریکی مار دیے طالبان کا دعویٰ

اتحادی فوج نے قندوز،ازردگان،غزنی،فرح اور ہلمندمیںکارروائی کی،طالبان کے2 اہم کمانڈربھی ہلاک ہوئے.

خوست میںدھماکے سے2افغان افسرہلاک، ہلمند میںقبائلی رہنماقتل،آسٹریلوی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق. فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں امریکی واتحادی افواج کے تازہ فضائی حملوں میں کم ازکم 8 افغان شہری جاںبحق ہوگئے۔

جبکہ مختلف کارروائیوںمیں ایک اہم کمانڈرسمیت 37 طالبان جنگجومارے گئے جبکہ8 شدت پسندوں کوگرفتارکرنے کادعوی بھی کیا گیا ہے۔ افغان ذرائع ابلاغ کیمطابق اتحادی افواج نے صوبہ وردگ میں فضائی حملہ کیاجس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔آئی این پی کے مطابق پولیس ترجمان عبدالولی نے میڈیاکو بتایاکہ صوبہ وردک کے ضلع چک میں طالبان ایک گھرمیں اجلاس میں مصروف تھے کہ اسی دوران نیٹوکے طیارے نے بمباری کی جس کے نتیجے میں طالبان کے اہم کمانڈرمولوی نقیب اللہ اورمولوی غلام سمیت6 ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق فضائی حملوں میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہو ئے ہیں۔


تاہم باضابطہ طورپرکسی گروپ کی طرف سے ہلاکتوںکی تصدیق نہیں کی گئی ۔ قندھارکے ضلع پنجوائی میں بھی اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں دوگھروںکو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں 2 افرادہلاک ہوگئے۔دوسری جانب افغان ونیٹوفورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قندوز، ارزگان، غزنی، فرح اورہلمند صوبوں میں مشترکہ کارروائیوںمیں کم ازکم 31 طالبان جنگجوئوں کو ہلاک اور8 کوگرفتارکرنے کادعویٰ کیا ہے۔ ادھرہلمندکے ضلع گرم سیر میں مسلح افرادنے مقامی قبائلی عبدالصمدکوگولی مارکرہلاک کردیا۔ عبدالصمد صوبائی امن کونسل کے سینئر رہنما دائود فرحان کے والد اور بااثرقبائلی سردار تھے۔

صوبہ خوست میں حکام کے مطابق ضلع اسماعیل میںایک زوردار دھماکا ہواجس کے نتیجے میں2 پولیس افسران ہلاک اور4 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ دریں اثناایرانی ٹی رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان نے کم از کم 5امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیاہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ ادھر آسٹریلیانے افغانستان میںبم دھماکے میںہلاک ہونیوالے آسٹریلوی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعدافغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کی ہلاکتیں38ہوگئی ہیں۔
Load Next Story