میانداد نے بھی ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے بھارت نہ بھیجنے کا مشورہ دے دیا

جب تک بھارت باہمی سیریز پر راضی نہیں ہوتا اس کے ساتھ آئی سی سی ایونٹ میں بھی نہ کھیلا جائے، سابق کپتان

جب تک بھارت باہمی سیریز پر راضی نہیں ہوتا اس کے ساتھ آئی سی سی ایونٹ میں بھی نہ کھیلا جائے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے بھارت نہ بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔


ان کا کہنا ہے کہ جب بھارتی بورڈ کہتا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان سے کھیلنے کی کلیئرنس نہیں دے رہی تو انھیں بھی کہہ دیا جائے کہ ہماری حکومت بھی ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حق میں نہیں ہے، جب تک بھارت باہمی سیریز پر راضی نہیں ہوتا اس کے ساتھ آئی سی سی ایونٹ میں بھی نہ کھیلا جائے۔ میانداد نے مزید کہا کہ 2007 سے بھارت سے نہ کھیلنے کے باوجود ہماری کرکٹ قائم و دائم ہے تو پھر آگے بھی رہ سکتی ہے، ہمیں بھارتی بورڈ کے ساتھ بات چیت میں اپنی عزت اور وقار کو ترجیح دینا چاہیے۔

اس سے قبل آئی سی سی کے صدر اور سابق کپتان ظہیر عباس نے بھی قومی ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
Load Next Story