سپر لیگ آرمی کرکٹ کے عظیم سپہ سالار جے وردنے بھی بھرتی
دیرینہ دوست سنگاکارا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایونٹ کیلیے دستیابی ظاہر کردی
دیرینہ دوست سنگاکارا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایونٹ کیلیے دستیابی ظاہر کردی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
ISLAMABAD:
پاکستان سپر لیگ آرمی میں کرکٹ کے عظیم سپہ سالار مہیلا جے وردنے بھی بھرتی ہوگئے، دیرینہ دوست کمارسنگاکارا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک روز بعد پاکستانی ایونٹ کیلیے دستیابی ظاہر کردی، وہ پی ایس ایل کے ساتھ دستخط کرنے والے 21 ویں سری لنکن کھلاڑی ثابت ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کیلیے غیرملکی کھلاڑیوں کی بھرتی تیزی سے جاری ہے، سری لنکا کے سابق عظیم بیٹسمین مہیلا جے وردنے نے بھی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، پاکستانی لیگ کھیلنے کی خواہش رکھنے والے غیرملکی کرکٹرز کی تعداد پہلے ہی 150 سے تجاوز کرچکی ہے، مہیلا جے وردنے نے سری لنکا کی جانب سے 149 ٹیسٹ، 448 ون ڈے اور 55 ٹوئنٹی 20 میچز میں حصہ لیا، ان کا انٹرنیشنل کیریئر 18 سال سے زائد عرصے پرمحیط ہے، انھوں نے اپنی قومی ٹیم کی ورلڈ کپ 2007 اور 2011 کے فائنلز تک رہنمائی بھی کی۔
وہ پی ایس ایل کے لیے دستیابی ظاہر کرنے والے 21 ویں سری لنکن پلیئرز بنے، ان سے قبل کمار سنگاکارا، انجیلو میتھیوز، لسیتھ مالنگا، تلکارتنے دلشان، تشارا پریرا، اجنتھا مینڈس، لاہیرو تھریمانے، نوان کولاسیکرا، چمارا کاپوگدیرا، دنیش چندیمل، سیکوگے پرسنا، کے ویرارتنے، جیون مینڈس، اپل تھارنگا، سچترا سینانائیکے، دلشان موناویرا، اسورو ادانا، کیتھوروان ویتھنگے، بھانوکا راجاپکسے اور دشمونتھا چمارا بھی اس فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کمارسنگاکارا کی جانب سے لیگ جوائن کرنے کے ایک روز بعد ہم مہیلا جے وردنے کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں، وہ ایک کلاس پلیئر اور ایونٹ میں مزید کوالٹی لائیں گے۔