زخم خوردہ انگلینڈ انتقام کی آگ میں جھلسنے لگا
شارجہ کے تاریخی وینیو پرگذشتہ برس نومبرمیں نیوزی لینڈ سے پاکستان کی اننگز سے شکست مہمان ٹیم کے حوصلے بڑھانے لگی
تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی سے سیریز برابر کرنے کا عزم، تمام پلیئرز کو پوری قوت سے حریف سائیڈ پر حملہ آور ہونا ہوگا، روٹ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
زخم خوردہ انگلینڈ انتقام کی آگ میں جھلسنے لگا، تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کامیابی سے سیریز برابر کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کے خسارے کا سامنا ہے، پہلے ٹیسٹ میں فتح اسے چھو کر گزر گئی جبکہ دوسرے میچ میں بھرپور کوشش کے باوجود ٹیم شکست کو ٹال نہیں سکی تھی، اب اس کے پاس سیریز میں ناکامی سے بچنے کا واحد راستہ شارجہ میں اتوار سے شیڈول تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہے، مہمان کھلاڑیوں نے بھی یہی خواب اپنی آنکھوں میں سجا لیا، وہ شارجہ میں فتح سے نہ صرف سیریز بچانا بلکہ گرین کیپس سے دبئی میں فتح کا بدلہ بھی چکانا چاہتے ہیں۔
اس تاریخی وینیو پر پاکستان نے 7 میں سے 3 ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے، گرین کیپس کی گذشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 80 رنز کی شکست ہی دراصل انگلش ٹیم کے حوصلے بڑھا رہی ہے۔ ان فارم بیٹسمین جوئے روٹ نے کہاکہ اب تک کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز میں ہم نے بھرپور فائٹ کی، ابوظبی میں کم روشنی آڑے آگئی جبکہ دبئی میں صرف ایک خراب سیشن کافی مہنگا ثابت ہوا، اب ہمارے پاس تیسرے ٹیسٹ کی صورت میں سیریز بچانے کا اہم موقع موجود ہے، ہمیں لازمی طور پر کم بیک کرنا اور شارجہ میں تمام پانچوں روز بہترین کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی فتح کو یقینی بنانا ہوگا۔ ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے حوالے سے سوال پر جوئے روٹ نے کہا کہ ذاتی اہداف میرے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے، میرا مقصد ٹیم کے کام آنا اور اسی میں ہی سب سے زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔