تحریک انصاف کی قیادت کا چوہدری شیر علی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر غور
چوہدری شیر علی سے ملاقات کیلئے چوہدری سرور اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھیجا جائے گا، ذرائع
چوہدری شیر علی سے ملاقات کیلئے چوہدری سرور اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھیجا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلیے دعوت دینے پر غورشروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر علی فیصل آباد میں (ن) لیگ کا دوسرا دھڑا بنانے پر بھی غورکر رہے ہیں، اگر چوہدری شیر علی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے تو چوہدری شیر علی سے ملاقات کے لیے پنجاب کے آرگنائزر اور سابق گورنر چوہدری سرور اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھیجا جائے گا۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی یہ مضبوط وکٹ پی ٹی آئی کے کپتان گرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو رواں برس مسلم لیگ (ن) کے لیے یہ دوسرا بڑا جھٹکا ہوگا، اس سے قبل چوہدری سرور نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔