پاکستان کودہشت گردی کا بطورریاستی پالیسی استعمال بند کرنا ہوگا بھارتی ہرزہ سرائی

پاکستان کی جانب سے رمضان کی قومیت کی تصدیق کے بعد ہی اسے واپس بھجوانے کی منظوری دی جاسکتی ہے، بھارتی حکام

پاکستان کی جانب سے رمضان کی قومیت کی تصدیق کے بعد ہی اسے واپس بھجوانے کی منظوری دی جاسکتی ہے، بھارتی حکام۔ فوٹو : فائل

بھارت نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے آلہ کے طور پر استعمال کرنا بند کرنا ہوگا۔

اس کے بعد ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، گیتا کی وطن واپسی کے بعد رمضان کو واپس بھجوانے میں کچھ مسائل ہیں، پاکستان کی جانب سے رمضان کی قومیت کی تصدیق کے بعد ہی اسے واپس بھجوانے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔


جمعے کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کے لشکرطیبہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے حوالے سے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوزیشن اس پر بہت واضح ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے آلے کے طور پر استعمال کرنا بند کرنا ہوگا۔

 
Load Next Story