اکتوبر میں5 پولیس اہلکاروں سمیت 57 افراد قتل

اکتوبر میں پولیس مقابلوں میں 33 ملزمان بھی ہلاک ہوئے جب کہ بینک ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی

اکتوبر میں پولیس مقابلوں میں 33 ملزمان بھی ہلاک ہوئے جب کہ بینک ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی۔ فوٹو: فائل

ماہ اکتوبر کا سورج شہر میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 57 افراد کی زندگی کا چراغ گُل کرگیا جب کہ پولیس مقابلوں میں 33 ملزمان مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر کو شہر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، دو اکتوبر کو ایک شخص جاں بحق ہوا ، 3 اکتوبر کو فائرنگ سے ہلاکت کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا تاہم دوافراد زخمی ہوئے، 4 اکتوبر کو ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوا، 5 اکتوبر کو 4 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، 6 اکتوبر کے روز فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا، 7 اکتوبر کے روز نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شہری قتل کردیا، 8 اکتوبر کو دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 جاں بحق ہوئے۔ 9 اکتوبر کو فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد لقمہ اجل بنے، 10 اکتوبر کو 3 افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔


رواں ماہ کے دوسرے عشرے میں 11 اکتوبر کو فائرنگ کے واقعات میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 2 افراد زخمی ہوئے، 12 اکتوبر کو فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، 13 اکتوبر کے روز فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوا، 14 اکتوبرکے روزفائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، 15 اکتوبر کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 16 اکتوبر کو فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے، 17 اکتوبر کو فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کو قتل کیا گیا، 18 اکتوبر کو ملزمان نے ایک شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، 19 اکتوبر کے روز شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 20 اکتوبرکے روز خاتون کو قتل کردیا گیا۔

21 اکتوبرکے روز خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، 22 اکتوبرکے روز بھی ایک خاتون کو قتل کیا گیا۔ 23،24،25 اور26 اکتوبرکے روز فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، 27 اکتوبرکے روزدہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکار کو شہید کردیا، 28 اکتوبرکے روز شہر میں فائرنگ و پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد لقمہ اجل بنے، 29 اکتوبر کے روز فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا، 30 اکتوبر کے روز فائرنگ اور تشدد زدہ دو افراد کی لاشیں ملیں۔

31 کے روز کے دوران پولیس مقابلوں میں 33 جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے۔ 3اکتوبر کے روز لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں دستی بم کا حملہ ہوا جس میں دوافراد زخمی ہوئے،19اکتوبر کے روز کلاکوٹ میں دوآوان بم کے حملے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،30اکتوبر کے روز دہشت گردوں نے ایس پی اورنگی ٹاؤن آفس کے باہر دو دستی بم کے حملے کیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 31اکتوبر کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوئے،لانڈھی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے 15اکتوبر کے روز میزان بینک میں اسلحے کے زور پر 45لاکھ روپے لوٹ لیے ،اس واقعہ میںسیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا تھا اور پچیس لاکھ کی رقوم بچالی تھی،ملزمان 70لاکھ کی ڈکیتی کی واردات کی تھی۔
Load Next Story