وزیراعلیٰ سندھ کی بھانجی تیر پر ٹھپے لگاتے پکڑی گئیں
میڈیا کی نشاندہی پر پولیس نے وزیراعلیٰ کی بھانجی کو دوسرے دروازے سے باہر بھیج دیا
میڈیا کی نشاندہی پر پولیس نے وزیراعلیٰ کی بھانجی کو دوسرے دروازے سے باہر بھیج دیا۔ فوٹو:فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بھانجی ارشاد جیلانی نے خیرپور میں نیا کارنامہ سرانجام دیدیا۔
گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے آبائی حلقے میں دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی گئی ۔ وارڈ نمبر 8 کے خواتین کے پولنگ بوتھ پر وزیراعلیٰ سندھ کی بھانجی ارشاد جیلانی بیلٹ پیپرز پر تیر کے نشان پر ٹھپے لگاتی رہی اور جب میڈیا نے پولیس کو اس بات کی نشاندہی کروائی تو پولیس نے بجائے انھیں گرفتار کرنے کے لئے ارشاد جیلانی کو دوسر؛ے دروازے سے باہر بھیج دیا۔