ا سرائیلی فوج کی درندگی سے شیر خوار بچے سمیت مزید 2 فلسطینی شہید

ایک ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔

ایک ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔ فوٹو:فائل

فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 8 ماہ کے بچے سمیت 2 فلسطینی شہیدہو گئے۔


مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر ربر کی گولیاں برسائیں اورآنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 8 ماہ کا فلسطینی بچہ شہید ہو گیا، نابلس شہر میں چاقو سے حملے کے الزام میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو موت کے گھاٹ اتاردیااوردوسرازخمی ہوگیا۔

دوسری طرف ہیبرون میں چاقو کے حملوں میں شہید کیے گئے 3 نوجوانوں 17 سالہ طارق النتشح' کمسن باشر اور حسام الجابری کے جنازوں میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی اور شدیداحتجاج کیا، ایک ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔
Load Next Story