للت مودی کے گرد قانونی گھیرا تنگ ہونے لگا
منی لانڈرنگ کیس میں سابق آئی پی ایل چیف کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا حتمی نوٹس
منی لانڈرنگ کیس میں سابق آئی پی ایل چیف کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا حتمی نوٹس۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل
آئی پی ایل کے ماسٹر مائنڈ اور سابق چیئرمین للت مودی کے گرد قانونی گھیرا تنگ ہونے لگا، منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فائنل نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کے قیام میں مرکزی کردار ادا کرنے والے للت مودی بطور آئی پی ایل چیئرمین عہدے سے برطرفی کے بعد سے انگلینڈ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی بسرکررہے ہیں، وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بھارتی انڈر ورلڈ مافیا ان کی جان کی دشمن اور اگر وہ وطن واپس گئے تو انھیں قتل کردیا جائیگا۔
بھارت میں مودی کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بھی کئی کیس ہیں، بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو وہ ایک درجن کیسز میں مطلوب ہیں مگر ان پر سب سے زیادہ سنگین الزام منی لانڈرنگ کا ہے، اس سلسلے میں ای ڈی کی جانب سے مودی کو تیسرا اور حتمی نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے جس میں انھیں ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے اور زرمبادلہ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔
مودی اس حکم کی تعمیل سے مسلسل انکاری ہیں جس پر ای ڈی کی جانب سے مودی کے نہ صرف عدالت کے ذریعے وارنٹ گرفتاری جاری کرائے گئے بلکہ ان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی خاطر انٹرپول سے بھی رابطہ کیا گیا مگر بین الاقوامی پولیس ایجنسی نے مودی کے خلاف ٹھوس شواہد مانگے اور ایسا تین مرتبہ ہوچکا، ای ڈی حکام اس بات پر حیران ہے کہ انٹرپول کی جانب سے باربار مزید دستاویزات پر اصرار کیوں کیا جارہا ہے، اس لیے اب وہ مودی کو وطن واپس لانے کیلیے جلد ہی وزارت داخلہ اور خارجہ سے درخواست کرنے والے ہیں کہ وہ یہ معاملہ انگلینڈ کے ساتھ حکومتی سطح پر اٹھائیں اور مودی کو اپنی تحویل میں لیں۔