قربانی کے بیل کی کمر پر زبان نکل آئیشہریوں کا جم غفیر

ایک برس قبل بہاولپور سے بچھڑا خریدا تھا، 4 ماہ بعد کمر پر زبان نکل آئی، آصف قریشی

ایف سی ایریا کے رہائشی نوجوان کے قربانی کے بیل کی کمر پر زبان نما گوشت کا حصہ نکلا ہوا ہے،مالک نے قیمت لگنے کے باوجودبیل فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ فوٹو : محمد ثاقب / ایکسپریس

قدرت کا کرشمہ ایف سی ایریا میں دیکھنے میں آیاہے جہاں قربانی کیلیے پالے گئے جانور کی کمر پر زبان نکل آئی۔


تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں رہائش پذیر آصف قریشی نے تقریباً ایک برس قبل پنجاب کے ضلع بہاولپور سے ایک بچھڑا خریدا تھا ، چار ماہ بعد اس کی کمر پر زبان نکل آئی ، قدرت کے اس کرشمے کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ، بچھڑے کے مالک آصف قریشی نے بتایا کہ انھوں نے بچھڑے کو انتہائی ناز و اندام سے پالا ہے ۔

یہ عام خوراک کے علاوہ روزانہ 10 کلو دودھ ، خشک میوہ جات اور دیسی گھی کھاتا ہے ،بیل کا وزن 10 من ہے ، اس انوکھے بیل کو خریدنے کے لیے کئی افراد نے آصف قریشی سے رابطہ کیا اور بیل کی قیمت 20 لاکھ روپے تک لگائی جاچکی ہے تاہم بیل کے مالک کا کہنا ہے کہ اس بیل کو فروخت نہیں کرے گا ۔
Load Next Story