ٹیم مینجمنٹ یونس کے انتخاب پرناک بھوں چڑھانے لگی
بیٹسمین کی فارم سے متاثرسلیکٹرز بھی ڈٹ گئے،ون ڈے اسکواڈکااعلان آج یاکل متوقع
بیٹسمین کی فارم سے متاثرسلیکٹرز بھی ڈٹ گئے،ون ڈے اسکواڈکااعلان آج یاکل متوقع۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل
یونس خان کی فارم ٹیم مینجمنٹ پر بھاری ثابت ہوئی،کپتان اظہر علی اور کوچ وقار یونس کے ناک بھوں چڑھانے کے باوجود تجربہ کار بیٹسمین کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے یونس کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم کپتان اور کوچ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید چند روز سے شارجہ میں موجود ہیں، ان کی ٹیم سلیکشن سے متعلق مینجمنٹ سے تفصیلی بات ہوئی، اس میں یونس خان کی ٹیم میں شمولیت سب سے اہم موضوع رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ کپتان اظہرعلی اور کوچ وقاریونس ون ڈے ٹیم میں یونس کی شمولیت سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتے اور دونوں نے ہارون رشید سے ہونے والی ملاقات میں اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کا یونس خان کو ون ڈے میں کھلانے پر اصرار اس کے ماضی میں بار بار کیے جانے والے دعووں کی نفی کرتا ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے پیش نظر مواقع دینے کی بات کہی گئی تھی۔
اب سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ یونس خان کی موجودہ فارم ون ڈے میں بھی ٹیم کے کام آسکتی ہے، ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم میں شمولیت سے پہلے سے موجود کمبی نیشن متاثر ہوگا۔
یاد رہے کہ ماضی قریب میں بھی یونس خان کو ٹیسٹ میچزکی شاندار فارم کے سبب ون ڈے ٹیم میں شامل کیا جاتا رہا لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز اور پھر ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی، اس کے بعد انھیں محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے ناموزوں قرار دے دیا گیا۔ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بدھ یا جمعرات کومتوقع ہے۔