اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی حفاظت بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی جنگی مشقیں شروع
دفاعی بجٹ میں پاک بحریہ کا حصہ 10 فیصد ہے، ریئرایڈمرل کلیم شوکت
پاکستان کا دشمن بھارت ہے،اسکے جنگی جنوں سے خطے میں عدم توازن بڑھ گیا، دفاعی بجٹ میں پاک بحریہ کا حصہ 10 فیصد ہے، ریئرایڈمرل کلیم شوکت فوٹو : ایکسپریس
پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی بحری مشق سی پارک کا آغازکردیا ہے، مشقوں کا مقصد گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
سی پارک میں پاک بحریہ کے علاوہ پاکستان ایئرفورس اور پاک آرمی کے متعلقہ ونگ بھی حصہ لے رہے ہیں افتتاحی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل کلیم شوکت نے بتایا کہ پاکستان کا دشمن مشرقی ملک بھارت ہے جوکہ ایک بڑی بحری قوت ہے بھارت اپنی بحری قوت میں مسلسل اضافہ کررہا ہے، بھارت کے جنگی جنوں کی وجہ سے خطے میں عدم توازن بڑھ گیا ہے، دفاعی بجٹ میں پاک بحریہ کا حصہ 10 فیصد ہے۔
سی پارک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوچکا ہے جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ سمیت پاکستان آرمی اور ایئرفورس کے اعلی افسران نے شرکت کی، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ مشق کا مقصد پاک بحریہ کے آپریشنل پلانزاور جنگی تیاری کی جانچ اور پاک فضائیہ اور آرمی کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ مشق میں پاک بحریہ کے تمام آپریشنل یونٹس بشمول بحری جہاز، آبدوزیں، ایئرکرافٹس، ڈرونز، اسپیشل فورسز اور پاک میرینز سمیت میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاک فضائیہ اور آرمی کے مختلف شعبے حصہ لے رہے ہیں ۔
دورانِ مشق ہر قسم کے ممکنہ حملے اور خطرے کو مد نظر رکھا گیاہے جن میں روایتی وغیر روایتی خطروں کے علاوہ سائبر اور انفارمیشن وارفئیر بھی شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سرکریک کے تنازعے کو طے کرنے کیلیے 12 ملاقاتیں ہوچکی ہیں اس سلسلے کی آئندہ ملاقات پاکستان میں ہوگی تاہم ابھی اس کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔