وزیراعلیٰ کی تاجروں کوبھتہ مافیا کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
تجارتی علاقوں میں سیاہ بینرزآویزاں کرکے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے، تاجر رہنما
تجارتی علاقوں میں سیاہ بینرزآویزاں کرکے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے، تاجر رہنما فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور بھتہ مافیا کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے، ریڈزون میں دھرنے اور بعدازاں ہڑتال کی دھمکی پرآئندہ تین روز میں اولڈسٹی ایریا کے تجارتی علاقوں اور شہر کے صنعتی علاقوں میں صورتحال بہتر بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی چیمبرکے برسراقتدار بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی سے رابطے میں کرائی جانے والی اس یقین دہانی کے بعد کراچی چیمبر نے اپنی احتجاجی تحریک پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سراج قاسم تیلی نے وزیراعلیٰ سندھ پر واضح کیا کہ ماضی میں امن وامان ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ مافیا کے حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس کے متعدد اجلاس منعقد ہوچکے ہیں لیکن ان اجلاسوں کے مطلوبہ نتائج تاحال برآمد نہ ہوسکے ہیں،سراج تیلی نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک مرتبہ پھر اجلاس طلب کیا جائے گا اور اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، اس ضمن میں کراچی چیمبر کے صدر ہارون اگر نے بتایا کہ کراچی چیمبرآف کامرس نے اپنے احتجاجی پروگرام کے مطابق شہر کے مختلف تجارتی علاقوں میں سیاہ بینرزآویزاں کرکے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔