بدعنوانی ثابت ہونے پر 3 سرکاری افسران اور پراپرٹی ڈیلر کو ایک سال قید کی سزا
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے گلشن کی رہائشی مسماۃ قمربانو جو بیرون ملک مقیم تھیں کی جعلی پاور اٹارنی بنواکر اسکے 600۔۔۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے گلشن کی رہائشی مسماۃ قمربانو جو بیرون ملک مقیم تھیں کی جعلی پاور اٹارنی بنواکر اسکے 600 گز پلاٹ کو پراپرٹی ڈیلر کو الاٹ کردیا تھا۔ فوٹو: فائل
بدعنوانی کی صوبائی عدالت نے بدعنوانی میں ملوث کے ڈی اے کے تین اعلیٰ افسران سمیت 4 ملزمان کو ایک برس قید و جرمانے کی سزا سنادی چاروں کو جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد بدعنوانی کی صوبائی عدالت کے جج راشدہ اسد نے بدعنوانی میں ملوث ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ اعظم علی لغاری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد امین ، اسٹنٹ ڈائریکٹر خرم عارف اور پراپر ٹی ڈیلر رئیس عالم کو جرم ثابت ہونے پر ایک برس قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی اور جیل بھیج دیا۔
عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد ملزم کے وکیل مشتعل ہوگئے تھے اور ملزمان کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کیلیے عدالت میں موجود ہر شخص سے تلخ کلامی شروع کردی تھی استغاثہ کے مطابق ملزمان نے گلشن کی رہائشی مسماۃ قمربانو جو بیرون ملک مقیم تھیں کی جعلی پاور اٹارنی بنواکر اسکے 600 گز پلاٹ کو پراپرٹی ڈیلر کو الاٹ کردیا تھا۔