آئی سی سی اور بورڈ پر تنقید سعید اجمل کو مہنگی پڑ گئی نوٹس جاری ہوگا

بورڈ نے سعید اجمل کے اس بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انھیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

بورڈ نے سعید اجمل کے اس بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انھیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی اور پی سی بی پر تنقید سعید اجمل کو مہنگی پڑ گئی، بورڈ نے آف اسپنر سے جواب طلب کرلیا،کمیٹی کو مطمئن نہ کر پائے تو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم بھی ہو سکتے ہیں۔


یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے ، انھوں نے بولنگ ایکشن درست نہ ہونے پر بھارتی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ کونسل کے متعصبانہ رویے اور پی سی بی پر بھی نکتہ چینی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے سعید اجمل کے اس بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انھیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،انھیں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا جائے گا، اگر وہ اسے مطمئن نہ کر پائے تو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہو سکتے ہیں۔
Load Next Story