وہاب کا بائونسر گیند معین علی کے ہیلمٹ پر جا لگی بیٹنگ جاری رکھی

معین وہاب کےبائونسرسے بچنے کیلیےنیچےجھکےمگرگیند زورداراندازمیں ہیلمٹ رم سےٹکرانے کےبعد کان کےپیچھے گردن پر لگی۔

معین وہاب کےبائونسرسے بچنے کیلیےنیچےجھکےمگرگیند زورداراندازمیں ہیلمٹ رم سےٹکرانے کےبعد کان کےپیچھے گردن پر لگی۔ فوٹو : فائل

انگلش آل رائونڈر معین علی اپنی غفلت کی بھاری قیمت چکانے سے بال بال بچ گئے، شارجہ ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران وہ وہاب ریاض کے بائونسر سے بچنے کے لیے نیچے جھکے مگر گیند زوردار انداز میں ہیلمٹ رم سے ٹکرانے کے بعد کان کے پیچھے گردن پر لگی۔


خطرناک بات یہ تھی کہ معین نے گردن کے عقبی حصے کوبچانے کے لیے ہیملٹ کے ساتھ اضافی کلپ نہیں لگائے ہوئے تھے جو آسٹریلیا کے فل ہیوز کی المناک موت کے بعد تقریباً تمام بیٹسمین استعمال کرتے ہیں، انگلش ٹیم کے فزیو نے اپنے قدموں پر فوری طور پرکھڑے ہونے والے معین علی کا معائنہ کیا جب کہ لیام پلنکٹ اضافی کلپ لے آئے جو ہیلمٹ کے ساتھ جوڑ دیے گئے۔ اوپنر نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا مگر 22 رنز پر آئوٹ ہوگئے۔
Load Next Story