50 کروڑڈالرکے لیے آئی ایم ایف سے دبئی میں مذاکرات ناکام
اسحق ڈارحتمی مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف ٹیم کے ہمراہ آج پاکستان آئیں گے، تحفظات دورکیے جائیں گے
اسحق ڈارحتمی مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف ٹیم کے ہمراہ آج پاکستان آئینگے،تحفظات دورکیے جائینگے فوٹو:فائل
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان50 کروڑ ڈالرکی 10 ویں قسط کیلیے دبئی میں ہونیوالے9 ویں اقتصادی جائزہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈارآئی ایم ایف جائزہ ٹیم کے ہمراہ آج (جمعرات) پاکستان پہنچیں گے اورمذاکرات کااگلا اوراختتامی دورپاکستان میں ہوگا۔
آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم کو پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت کیجانب سے یقین دہانیاں کرائی جائیں گی اورتحفظات دور کرنے اورطے شدہ اہداف سے استثنٰی دینے پررضامندکیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن کیساتھ 9ویں اقتصادی جائزہ پرمذاکرات بدھ کومکمل ہوناتھے اورپاکستانی ٹیم نے شام کوواپس پاکستان پہنچناتھالیکن ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول میں ناکامی اورتوانائی کے شعبے میں طے اہداف کے عدم حصول کے باعث مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔