ٹیسٹ سیریزکی کامیابی بڑا کار نامہ ہے حنیف محمد
اب قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے تیار ہونا ہوگا، حنیف محمد
اب قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے تیار ہونا ہوگا فوٹو: فائل
KABUL:
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر بڑا کار نامہ انجام دیا ہے۔
تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف محمد نے کہا کہ ٹیم نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرکے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑا دی، انھوں نے کہا کہ قوی امکان تھا کہ پاکستانی بولرز حریف سائیڈ کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہیں گے لیکن یہ امید نہ تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 156 رنز پر ہی ڈھیر ہوجائے گی۔
پاکستان کی فیصلہ کن ٹیسٹ میں 127 رنز سے جیت قابل فخر ہے، انھوں نے اپنے تاثرات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو یہ کامیابی بہترین ٹیم ورک کی بدولت نصیب ہوئی، کپتان مصباح الحق کی عمدہ قیادت میں ہمارے بیٹسمینوں اور بولرز نے اپنے اپنے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی پیش کی، یونس خان، ریٹائرڈ ہونے والے شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئرز نے اپنی اہلیت تسلیم کرائی تو اسد شفیق نے ثابت کیا کہ وہ قومی ٹیم کا شاندار مستقبل ہوں گے۔
وہاب ریاض نے عمدہ بولنگ کرکے خود کو منوالیا جب کہ پاکستان کو یاسر شاہ کی شکل میں ایک غیر معمولی اسپنر مل گیا، ایک سوال پر حنیف محمد نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں فتح اپنی جگہ لیکن اب قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے تیار رہنا ہوگا، یہ ٹیسٹ سے قدرے مختلف کھیل ہے، اس جیت سے میزبان ٹیم کا مورال ضرور بلند ہوگا۔