’’مس پاکستان امریکا‘‘ عاتکہ فیروز نے اداکاری کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا
والدین کی مرضی سے امریکا اورکینیڈا میں مس پاکستان مقابلوں میں حصہ لیا، عاتکہ فیروز
والدین کی مرضی سے امریکا اورکینیڈا میں مس پاکستان مقابلوں میں حصہ لیا، عاتکہ فیروز۔ فوٹو : فائل
امریکا میں مس پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والی نوجوان ماڈل عاتکہ فیروز نے ایکٹنگ کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ آئندہ برس کے شروع میں پاکستان پہنچیں گی اورپھرفلم اورٹی وی ڈراموں میں اہم کرداروں کی ہونے والی پیشکش کے حوالے سے مختلف پروڈکشن ہاؤسز سے معاملات کوحتمی شکل دیں گی۔
عاتکہ فیروز نے امریکا سے بات کرتے ہوئے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ بہت پہلے کرچکی تھی لیکن اس سے پہلے بہت ضروری تھا کہ میں کسی ایسے پلیٹ فارم کا انتخاب کروں جس سے مجھے ایک پہچان ملے۔ اس کے لیے میں نے امریکا اورکینیڈا میں ہونے والے مس پاکستان مقابلے میں حصہ لیا جس کے لیے میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا۔ اس مقابلے میں بہت سی پاکستانی نژاد ماڈلز اوراداکاراؤں نے حصہ لیا تھا ، لیکن اس مقابلے میں جیوری نے میرا انتخاب کیااورمس پاکستان کا تاج میرے سرپرسج گیا۔
اس ٹائٹل کواپنے نام کرنے کے بعد میں نے امریکا میں ہونے والے بہت سے فیشن شوز میں حصہ لیا جب کہ مختلف گیتوں کے وڈیوزمیں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ اسی دوران مجھے کراچی سے تعلق رکھنے والے کچھ معروف پروڈیوسرز کی جانب سے فلم اورڈرامہ میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں لیکن میری ایک ہی ڈیمانڈ تھی کہ مجھے ایسے کردارادا کرنے ہیں جوہرلحاظ سے چیلنجنگ ہوں۔ اس ڈیمانڈ کے بعد میں نے کچھ آفرزکوقبول کرنے سے انکارکردیا جب کہ کچھ سے گفتگوکا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اب اسی سلسلہ میں جنوری کے آخری میں پاکستان آنے کا ارادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں امریکا میں رہتی ہوں اور بہت سے بالی ووڈ پروڈیوسرزبھی مجھے جانتے ہیں لیکن میری پہلی ترجیح پاکستان ہے اورمیں ایکٹنگ میں اپنے کیریئرکا آغاز پاکستان سے ہی کرنا چاہتی تھی، اسی لیے اب لاہور اور کراچی میں پروڈیوسرزاورڈائریکٹروں سے ملاقات ہوگی اوراس کے بعد جو بھی پروجیکٹ مجھے پسند آئے گا اس کوسائن کرکے ایکٹنگ کے شعبے میں اپنی اننگز کا باقاعدہ آغاز کر دوں گی۔