سعید اجمل کو شوکاز نوٹس کا اجرا جاوید میانداد پی سی بی پر برس پڑے

مشکل وقت میں سعید اجمل کو سپورٹ کرنے کے بجائے پریشان کیا جارہا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر

آئی سی سی نے مشکوک ایکشن کے بولرز کو پکڑنے میں دہرا معیار اپنا رکھا ہےفوٹو: فائل

LONDON:
سابق کپتان جاوید میانداد نے آف اسپنر سعید اجمل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انھوں نے کہا کہ مشکل وقت میں حکام بجائے سعید کو سپورٹ کرنے کے الٹا پریشان کر رہے ہے۔


انھوں نے کہا کہ آئی سی سی نے مشکوک ایکشن کے بولرز کو پکڑنے میں دہرا معیار اپنا رکھا ہے، میں اس معاملے میں سعید اجمل سے متفق ہوں، کونسل بھارتی بولرز کو چھوڑتے ہوئے پاکستانی پلیئرز کیخلاف ایکشن لے رہی ہے۔
Load Next Story