زبوں حالی کی شکار اقبال منزل مرمت کے نام پرسیاحوں کیلئے بند
دور دراز سے آنے والے سیاح زیارت سے محروم ، سرکاری کام ایسے ہی ہوتے ہیں، نگران
علامہ اقبال کے زیر استعمال اشیاء کو کمروں سے اٹھا کر الگ رکھ دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آبائی گھر اقبال منزل زبوں حالی کا شکار ہے، ضلعی انتظامیہ اس طرف سال بھر توجہ نہیں دیتی مگر ہر سال یوم اقبال پر رنگ و روغن شروع کر دیتی ہے۔
امسال بھی یوم اقبال سے 2 روز قبل اسے میک اپ کرنے کے لیے اس کے دروازے عام سیاحوں کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں، علامہ اقبال کے زیر استعمال اشیاء کو کمروں سے اٹھا کر الگ رکھ دیا گیا ہے اور تاریخی تصاویر بھی دیواروں سے اتار دی گئی ہیں، جو لوگ اصرار کر کے اقبال منزل چلے جاتے ہیں تو انھیں بکھرا ہوا سامان ملتا ہے۔
گزشتہ روز بھی ملک بھر سے کئی شہریوں نے اقبال منزل کا رخ کیا مگر یہاں آکر انھیں اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب اقبال منزل میں مزدور سڑکوں پر غیر معیاری رنگ و روغن کررہے تھے۔
اقبال منزل کے نگران سید ریاض حسین نے بتایا کہ میں نے لاہورمیں موجود ٰ حکام کو بارہا اطلاع دی ہے کہ زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے، تزئین و آرائش کا کام جلد کروادیں لیکن سرکاری کام سست روی کا شکار ہی ہوتے ہیں، ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ایکسپریس کو بتایا کہ اقبال منزل میں جاری کام کو جلدی مکمل کروایا جائے گا۔