گھر میں نئے مہمان کی متوقع آمد شکیب اہلیہ کے پاس امریکا روانہ

زمبابوے کے خلاف آل راؤنڈر نے پہلے ون ڈے میں 47 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی شاندار پرفارمنس دی تھی

بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شکیب کی جگہ اوپنر انعم الحق کو بطور متبادل شامل کرلیا گیا فوٹو : فائل

NAWABSHAH:
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اتوار کی شب اپنی اہلیہ کے پاس امریکا روانہ ہوگئے، ان کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔


شکیب اس وجہ سے زمبابوے کیخلاف سیریز کے باقی دو میچز میں حصہ نہیں لیں گے، انھوں نے پہلے ون ڈے میں 47 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی پرفارمنس پیش کی تھی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نائب کپتان اتوار کی شب امریکا جارہے ہیں جہاں ان کے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شکیب کی جگہ اوپنر انعم الحق کو بطور متبادل شامل کیاگیا ہے۔
Load Next Story