علامہ اقبالؒ کے افکار پر غورو فکر ضروری ہے وزیراعظم کا پیغام
علامہ اقبال مسلمانوں کی ترقی کیلیے سخت محنت، خلوص اور ایثار کو انتہائی ضروری خیال کرتے تھے، وزیراعظم
علامہ اقبال کے کلام پر غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ قوم علامہ اقبال کی زندگی اور افکار سے رہنمائی حاصل کرے تاکہ ایسا معاشرہ تشکیل دیاجاسکے جس میں تحمل، برداشت، جفاکشی اور حصول علم کی لگن ہو۔
قومی شاعر اور فلاسفر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ آج علامہ اقبال کی یاد میں دن منایا جارہا ہے جنھوں نے پاکستان کا تصور پیش کیا جس کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کا قیام عمل میں آیا، آج کادن یہ تقاضا کرتاہے کہ ہم ان کے افکارکی پیروی کریں۔ انھوں نے کہاکہ علامہ اقبال مسلمانوں کی ترقی کیلیے سخت محنت، خلوص اور ایثار کو انتہائی ضروری خیال کرتے تھے جسے انھوں نے اپنی شاعری میں اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج علامہ اقبال کے کلام پر غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم معاشرے کی خرابیوں کو سدھارے کی کوئی راہ نکال سکیں۔
علامہ اقبال کے تصور کے مطابق معاشرے میں تحمل و برداشت، جمہوریت، آزادی ہونی چاہیے، وہ سخت محنت اور حصول علم کی لگن پر یقین رکھتے تھے۔ علامہ اقبال نے نفرت اور ناامیدی پھیلانے والے عناصرکو مسترد کردیاتھا۔ آج یہ بات صادق ہوچکی ہے کہ علامہ اقبال کے افکار بالکل درست تھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم علامہ اقبال کے افکار کو سمجھنے کی کوشش کریں اور یہ جان لیں کے ہماری بقا حصول علم کی لگن، ہم آہنگی کے فروغ اور تحمل و برداشت میں ہے۔