نواب شاہصنعتکار کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی
5 مسلح افراد نے رات3 بجے جامن داس کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا.
5 مسلح افراد نے رات3 بجے جامن داس کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا۔ فوٹو: فائل
نواب شاہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی، صنعتکار کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات، لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب 5 نامعلوم ڈاکو نواب شاہ کے پوش علاقے ہائوسنگ سوسائٹی میں واقع ہندو صنعت کار سیٹھ جامن داس کے بنگلے میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 6 لاکھ کی نقدی، موبائل فونز، کیمرے، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 250 تولے کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کربآسانی فرار ہوگئے۔