چائنا کٹنگ پرکی جانیوالی تعمیرات ریگولرائز کرنیکی تجویز پرزیرغور ہے سجاد عباسی

ریگولرائزکرنے کیلیے محکمہ قانون سے مشاورت کے بعد حتمی منظوری حکومت سندھ دیگی، بلدیہ عظمیٰ کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی

قائدآبادتااسٹیل ٹاؤن سڑک کی ازسرنوتعمیر اورکورنگی کراسنگ فلائی اوور کے منصوبہ بھی جلدشروع ہوگا، ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ ۔ فوٹو : فائل

چائناکٹنگ پرہونے والی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کی تجویز زیر غور ہے، محکمہ قانون سے مشاورت جاری ہے حتمی منظوری حکومت سندھ سے لی جائے گی،15دسمبر تک ملیر 15 فلائی اوور اور گولیمار انڈر پاس کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا، شہر میں اربوں مالیت کے کئی منصوبے جلد شروع ہوں گے۔

جن میں قائد آباد تا اسٹیل ٹاؤن نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک کی ازسرنو تعمیر ، کورنگی کراسنگ فلائی اوور کے منصوبے شامل ہیں شہر میں سرکاری اراضی پر سے قبضہ ختم کرانے کا کام ایک ہفتے میں شروع ہوگا، ان خیالات کا اظہار بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر سجاد عباسی نے اخبار نویسوں سے گفتگو میںکیا انھوں نے بتایا کہ شاہر اہ الطاف بریلوی پر زیرتعمیر گولیمار انڈر پاس اورملیر پندرہ فلائی اوور کا تعمیراتی کام 15 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔


وزیر اعلیٰ نے گولیمار پر انڈرپاس کی تعمیرکی منظوری دیدی ہے جس کی لاگت 25کروڑ روپے ہے، بلدیہ عظمیٰ کے مالی وسائل بڑھانے کیلیے پلاٹوں کی نیلامی سمیت چائناکٹنگ پر تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کی تجویز زیر غور ہے اس معاملے پر محکمہ قانون سے مشاورت کی جارہی ہے جس کے بعد اس کی حتمی منظوری حکومت سندھ سے لی جائے گی جس سے بلدیہ عظمیٰ کو اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے یہ کام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زیر غور ہے لیکن اس میں رفاہی پلاٹوں پر ہونے والی تعمیرات شامل نہیں ہیں۔

مالی وسائل بڑھانے کے لیے محکمہ انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران خالی کرائی جا نے والی اراضی کی ازسر نو نیلامی کے علاوہ 80 سے 400گز کے پلاٹوں کی نیلامی آئندہ چند دنوں میں ہوگی، کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اشتہاری سائن بورڈ کا سائز یکساں ہوگا۔

ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کریں گے وہ ماسڑ پلان ڈپارٹمنٹ کو دوباہ بلدیہ عظمیٰ کا حصہ بنانے پر غور کرے اس شعبے کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جانے سے بلدیہ عظمیٰ کم وبیش ایک ارب روپے کی آمدنی سے محروم ہوگئی ہے،کراچی میں بلدیاتی الیکشن ضرور ہوں گے منتخب قیادت عوام کی بہتر خدمت کرسکتی ہے حکومت سندھ سے 490 ملین روپے کی رقم محکمہ فائربریگیڈ کی اسنارکل کے لیے منظور کرلی ہے۔
Load Next Story