شعیب اختر کو اکیڈمی ہیڈکوچ بنانے کاامکان مشتاق بھی امیدواروں میں شامل

سابق ٹیسٹ کرکٹراپنے معاملات نمٹانے کیلیے لاہور میں موجود ہیں

سابق ٹیسٹ کرکٹراپنے معاملات نمٹانے کیلیے لاہور میں موجود ہیں۔:فوٹو : فائل

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈکوچ بنانے کاامکان ہے جب کہ اس عہدے کے حصول کی دوڑ میں مشتاق احمد بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد اکرم نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کیا اور ذاتی اختلافات کے باعث کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں تاہم اب وہ اپنے معاملات نمٹانے کے لئے لاہور میں موجود ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور کر کے شعیب اختر کو اکیڈمی کی ذمہ داری سونپی جانے کا امکان ہے۔


شعیب اختر کی عدم فراہمی کی صورت میں مشتاق احمد کو بھی اس عہدے پر فائز کیا جاسکتا ہے جب کہ سابق لیگ اسپنر خود بھی کئی بار اس عہدے پر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب اختر ان دنوں امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہونے والی کرکٹ سیریز "آل اسٹار کرکٹ سیریز" میں سچن بلاسٹر کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ سیریز میں تمام سابق لیجنڈری کھلاڑیوں کو 2 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story